فجی‘ فوج کے سربراہ نے عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیا

جمعہ 5 جنوری 2007 12:00

سووا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) فجی میں فوج کے سربراہ نے عبوری وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجی کے فوجی سربراہ فرینک بینی ماراما نے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھالیا۔

(جاری ہے)

فجی کے دارالحکومت سووا میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق صدر روٹو جوزفا ایلوئیلو نے حلف لیا۔ واضح رہے کہ بینی ماراما جنہوں نے ایک ماہ پہلے پارلیمنٹ توڑ کر منتخب صدر کو ہٹا دیا تھا نے گزشتہ روز صدر کے اختیارات انہیں واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :