حقیقی آزادی اسلام کی شان و شوکت اور امت مسلمہ کی ترقی اورآپس میں اتحاد ہمارے مسائل کاحل ہیں ۔ قاضی حسین احمد

جمعہ 5 جنوری 2007 17:36

پبی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) متحدہ مجلس عمل کے صدر اورامیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی اسلام کی شان و شوکت اور امت مسلمہ کی ترقی اورآپس میں اتحاد ہمارے مسائل کاحل ہیں ہمارے حکمران اپنے دشمن کو دشمن کہنے کی بھی سکت نہیں رکھتے بد کر دار مردوں اور خواتین کو خوش کر نے کے لئے خدا کے قانون میں ترمیم کی گئی امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کی مسلمانوں اور اسلام کے خلاف حالیہ بننے والے گٹھ جوڑ میں شمولیت کے لئے جنرل پرویز مشرف نے نظریہ پاکستان کشمیر اور مذہبی اقدار کو داؤ پر لگادیا ہے لبرل ازم کے دعوے دار ہم کو اس بنا پر انتہا پسند کہ رہے ہیں کیونکہ ہم اللہ کے بنائے ہوئے قانون میں تبدیلی کے مخالف ہیں اور جب تک مرکزی حکومت اسلامی قوتوں کے ہاتھوں میں نہیں آ جاتی اس وقت تک ہماری کوئی چیز محفو ظ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرہ تفہیم القرآن سٹیشن میں خطبہ جمعة المبارک کے موقع پر خطاب کے دور ان کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ آصف لقمان قاضی اور مہتم مدرستہ تفہیم القرآن پبی مولانا سمیع الرحمان یوسفی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے امریکہ اور اسلام دشمن عناصر کو خوش کر نے کے لئے باجوڑ کے مدرسے میں معصوم اور نہتے بچوں کو جس وحشیانہ طریقے سے قتل کیا اور ان پر ایسے بم برسائے جن سے ان کی لاشیں مسخ ہو گئیں اگر اس مدرے میں حکمرانوں کے بقول القاعدہ کے دہشت گرد موجود تھے تو ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے تھا لیکن ان پر ایسی بمباری کی گئی کہ انسانیت لرز اٹھی انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف نے ملکی سلامتی اور اسلامی اقدار کو داؤ د پر لگایا دیا ہے اور نصاب تعلیم اور ملکی قوانین میں امریکہ کی منشاء پر تبدیلی کی گئی اور ملک کو امریکہ کی کالونی بنا دیا گیا ہے لبرل ازم کے دعویدار ہمیں اس بناء پر انتہا پسند کہ رہے ہیں کیونکہ ہم اللہ کے بنائے گئے قانون میں تبدیلی کے مخالف ہیں انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت پر خوش نہیں ہیں کیونکہ اس وقت سب اختیارات مرکزی حکومت کے پاس ہیں اور مرکزی حکومت کی باگ دوڑ امریکہ کے ہاتھوں میں ہے اور اس وقت ملک میں تبدلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی ایک زبردست عوامی تحریک کی بدولت ممکن ہے اور اس کے لئے ہمیں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔