پچھلے 4 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا،شہناز شیخ،پاکستان میں ادویات کے نرخ 22ممالک سے کم ہیں،وزیر مملکت صحت کا سیمینا رسے خطاب

پیر 12 فروری 2007 17:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12فروری۔2007ء) وزیر مملکت برائے صحت بیگم شہناز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں پچھلے چار سالوں کے دوران ادویات کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جو کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے پاکستان میں ادویات کے نرخ خطے کے بائیس ممالک سے کم ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزارت صحت کی طرف سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر مملکت نے کہا کہ ٹی بی اور ملیریا کی بمیاریاں کچھ عرصہ قبل دنیا سے ختم ہوچکی تھیں لیکن اب وہ دوبارہ پھیل رہی ہیں جن کو روکنے کے لئے حکومت بھرپو راقدامات کررہی ہے انہوں نے برڈ فلو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ برڈ فلو کی نشاندہی برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہوئی ہے اور پاکستان میں بھی لیکن اس کا مقصد یہ نہیں ہے کہ حکومت نے برڈ فلو کو روکنے کے لئے اقدامات نہیں کئے انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے برڈ فلو کو روکنے کے لئے پی سی ون تیار کرکے پلاننگ کمیشن کو بھیج دیا ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ہر چیز مہنگی ہوئی ہے لیکن ادویات کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوا جو کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے جبکہ ایسڑن میڈیٹیرین ریجن (مشرقی بحر اوقیانوس کا علاقہ) کی بائیس ممالک سے سب سے کام نرخ ہیں۔

متعلقہ عنوان :