مقتدیٰ الصدر ایران کے مختصر دورے پر ہیں . مشیرعراقی وزیراعظم

جمعرات 15 فروری 2007 15:28

بغداد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 15فروری2007 ) عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے مشیر نے کہا ہے کہ مذہبی رہنماء مقتدیٰ الصدر ایران کے مختصر دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق نوری المالکی کے مشیر کی جانب سے مقتدیٰ الصدر کے ایران جانے کی امریکی فوج کی اطلاعات کی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹوں میں امریکی فوج کے حوالے سے کہا تھا کہ مقتدیٰ الصدر امریکی اور عراقی فوجیوں کی جانب سے عراق میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کئے جانے کے خدشات کے پیش نظر ایران چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :