حویلیاں سے خنجراب پاس سست باڈر تک ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے فیزیبلٹی کی تیاری اور سٹڈی رپورٹ کا کنٹریکٹ چین،جرمنی اور آسٹریا کے کنسورشیم کو دیدیا گیا

پیر 19 فروری 2007 15:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2007ء) صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کی ہدایت پر پاکستان اور چین کے مابین ریلوے نیٹ ورک بڑھانے کیلئے پاکستان ریلوے نے حویلیاں سے خنجراب پاس سست باڈر تک ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے فیزیبلٹی کی تیاری اور سٹڈی رپورٹ کا کنٹریکٹ چین،جرمنی اور آسٹریا کے کنسورشیم کو دیدیا گیا ہے جس پر 72 ملین روپے کی لاگت آئے گی معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب پیر کو وزارت ریلوے کے ڈی بلاک میں منعقد ہوئی جہاں پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی موجودگی میں ریلوے کے حکام اور کنسورشیم کے نمائندوں نے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کئے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاہدے کے مطابق یہ کنسورشیم نو ماہ کی مدت میں حویلیاں سے خنجراب پاس تک ریلوے ٹریک بچھانے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گا-جنرل مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کو پیش کر دی ہے اور وہ اس حوالے سے تمام صورتحال سے تفصیلی آگاہ ہیں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے اس واقعہ کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ بعض پوشیدہ ہاتھ اور عناصر نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری امن عمل کو رول بیک کرنے کیلئے اس طرح کی سازش کی ہے اور اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے مقاصد کیا تھے وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرے اور اصل حقائق کو سامنے لائے پاکستان ریلوے نے اس واقعہ کے حوالے سے سمجھوتہ ایکسپریس میں سفر کرنے والے تمام پاکستانی مسافروں کے کوائف بھارتی ریلوے سے حاصل کئے جا رہے ہیں واہگہ بارڈر پر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے اور تمام زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ صدر اور وزیراعظم نے بھی اس واقعہ پر شدید تشویش اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے متاثرہ خاندانوں کی مالی مدد کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور تمام سوگوار خاندانوں کے دکھ میں ہم پوری طرح شریک ہیں ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ بھارتی وزیر ریلوے لالو پرساد سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ اس طرح کی کارروائیوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ ہی اس طرح سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین رابطے ختم کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کے دو سینئر عہدیداروں کو اس واقعہ کے حوالے سے بھارت روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ ساری صورتحال کا سرکاری طور پر نوٹس لیا جا سکے-

متعلقہ عنوان :