ظل ہما ایک پر عزم اور محنتی سیاستدان تھیں،وزیراعظم شوکت عزیز

منگل 20 فروری 2007 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء ) وزیر اعظم شوکت عزیز نے پنجاب کی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ظل ہما عثمان کے المناک قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک پر عزم اور محنتی سیاستدان تھیں جنہوں نے مختصر وقت میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

ظل ہما کے اہل خانہ کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے ان کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو اس بڑے سانحہ کو برداشت کر نے کی توفیق دے اور مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔

متعلقہ عنوان :