افراط زر میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،وزیراعظم شوکت عزیز

جمعرات 22 فروری 2007 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے موثر استعمال کی بدولت افراط زر میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اسٹیٹ بنک کی گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

گورنر اسٹیٹ بنک نے وزیر اعظم کو ایک ہزار روپے کے نئے نوٹ کی کاپی پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے موثر استعمال کی بدولت افراط زر میں بتدریج کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے بہتر اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر مضبوط بنیادوں پر کھڑا ہوا ہے اور اس سے اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :