امریکی الزامات مسترد‘ واشنگٹن خود انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہورہا ہے ۔ چین

جمعرات 8 مارچ 2007 13:43

امریکی الزامات مسترد‘ واشنگٹن خود انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہورہا ..
بیجنگ (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار08 مارچ2007) چین نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن خود اندرون و بیرون ملک انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہورہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی دفترخارجہ سے گزشتہ کئی سال کے دوران جاری کی گئی رپورٹس میں چین سمیت ایک سو نوے ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان رپورٹس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورت حال کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکت ، قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور جنیوا کنونش کی خلاف ورزیوں سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں نجی مواصلات اور شہریوں کی نگرانی کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی سال2007ء کی رپورٹ میں چین میں آزادی اظہار پر پابندی ، صحافیوں اور وکلاکو ہراساں اور قید کرنے کے واقعات میں اضافے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :