چین کے ایران کے خلاف پابندیوں بارے پر تحفظا ت ، ہمیں ایران کے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے .چینی سفیر

اتوار 11 مارچ 2007 17:49

نیویارک (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار11 مارچ2007) چین نے ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کی مجوزہ پابندیوں بارے اپنے تحفظا ت ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایران کے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے۔اقوام متحدہ میں چینی سفیرسفیر وینگ گونگایا نے کہاہے کہ ان کے ملک کو تشویش ہے کہ اقتصادی پابندیوں سے ایران کا جوہری پروگرام تو متاثر ہو نہ ہو، عام لوگوں کی زندگی ضرور متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین کو ایران پر عائد کی جانے والی تجارتی اور اقتصادی پابندیوں پر اعتراض ہے کیونکہ ہمارا خیال ہے کہ ہمیں ایران کے عوام کو سزا نہیں دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ چین کو ایران کے پاسداران انقلاب کے اس فہرست میں شامل کیے جانے پر اعتراض ہے جن کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے ہمارے خیال میں یہ ایران کا ایک ادارہ ہے اور اداروں کو سزا نہیں ملنی چاہیے تاہم اقوام متحدہ میں امریکہ کے نمائندے الیجندرو وولف نے کہا ہے کہ نئی تجاویز سے ایران کے عوام براہ راست متاثر نہیں ہوں گے ان پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کو سلامتی کونسل کی خلاف ورزی کرنے پر سزا دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :