عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات

جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ پر دوران عرس طوفانی موسم کی وجہ سے بھگدڑ مچی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مئی 2024 00:15

عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2024ء) عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات، جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ پر دوران عرس طوفانی موسم کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ میں ہونے والے ایک عرس کی تقریبات کے بعد افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھنگ میں دربار حضرت شاہ جیونہ پر لدھن امام کے عرس کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا، عرس کی تقریبات کے دوران اچانک تیز بارش اور طوفان آنے پر زائرین میں بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ میں کچلنے جانے سے 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔