ورلڈ کپ 2007ء کا افتتاح سحر انگیز ،رنگا رنگ اور پروقار تقریب کے ساتھ کردیا گیا، سر گیری سوبرز مہمان خصوصی تھے ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ،افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین معرکہ آرائی ہوگی، کانٹے دار مقابلے کی توقع ،عزم اور حوصلے سے میدان میں اتریں گے، میزبان ٹیم کوشکست دینے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، انضمام الحق ،مقابلہ سخت ہوگا، فتح کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے ،برائن لارا
پیر 12 مارچ 2007 13:28
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب کے آغاز پر ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور ہاتھ ہلا ہلا کر تماشائیوں کی بھرپور دار کا جواب دیا ۔
ورلڈ کپ کا افتتاح کرتے ہوئے سر گیری سوبرز نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر کیریبین سرزمین پر دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد ہورہا ہے اس ٹورنامنٹ کو یادگار بنا یا جائیگا ۔ انہو ں نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی کینڈین کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کیلئے ہر ملک کے کھلاڑیوں کو ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ جونہی سر گیری سوبرز نے ورلڈ کپ 2007ء کے افتتاحی کلمات کہے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ شروع ہوگیا اور جمیکا کا ٹریلوینی سٹیڈیم رنگوں اور روشنیوں میں نہا گیا آتش بازی کے اس شاندار مظاہرے پر سٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے منتظمین کو دل کھول کر داد دی ۔ورلڈ کپ کی اس افتتاحی تقریب کا اہتمام جمیکا کے ٹریلوینی اسٹیڈیم میں کیا گیا تھا جس میں کیریبین تہذیب و ثقافت کا شاندار اورانوکھے اندازمیں مظاہرے کیے گئے۔اس سحر انگیزتقریب میں جہاں کیریبین کے کئی جانے مانے اور مشہور آرٹسٹوں نے حصہ لیا وہیں اس میں دیگر ممالک سے بھی آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔یہ کرکٹ ورلڈ کپ تقریب کا پہلا موقع تھا کہ جہاں دنیائے گلوکاری کے دو مشہور ناموں فایان اور شیگی نے پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کیا،ان دونوں نے ورلڈ کپ 2007کے آفیشل گانے میں ایک ساتھ جوہر دکھائے ۔ورلڈ کپ کرکٹ کے افتتاح کی اس تقریب کو یادگار اور شاندار بنانے کیلئے دنیا بھر سے تقریباً 2000افرادشریک تھے جبکہ اس سحر انگیز افتتاحی تقریب کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اس رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے اوراب پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ( آج) منگل کو مد مقابل ہوں گے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے تاہم پاکستان کو ماہرین نے فیورٹ قرار دیا ہے ۔ کرکٹ کے اس میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے دونوں ٹیمیں جمیکا پہنچ چکی ہیں انہوں نے گزشتہ روز نیٹ پریکٹس کی ۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے اور وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور افتتاحی میچ میں عمدہ کارکردگی کے لئے بے چین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ٹاس انتہائی اہم کردار ادا کرے گی جو ٹیم بھی ٹاس جیتے گی پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی ۔ انضمام الحق نے کہا کہ پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ انضمام الحق نے کہا کہ گروپ کے تمام میچ جیت کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے ۔ ادھر ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے ہمیں میچ میں کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ کرس گیل اور چندر پال ہماری امیدوں کے محور ہوں گے اگر بیٹنگ کلک کرگئی تو فتح آسان ہوگی ۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.