غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے کل سہ پہر تین بجے ہوگی

جمعرات 15 مارچ 2007 15:48

اسلام آباد (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے کل سہ پہر تین بجے ہوگی ۔ قائم مقام چیف جسٹس جاوید اقبال کے زیر صدارت منگل کو ہونے والی سماعت جمعے تک کے لیے ملتوی کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کی آئینی حیثیت پر اعتراض کیا تھا اوراپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں‌ باقاعدہ کارروائی سے قبل ان آئینی اعتراضات کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

فاضل چیف جسٹس نے اپنا ایک تحریری بیان بھی کونسل میں پیش کیاتھا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف وزیر اعظم کے مشورے پر صدر پرویز مشرف نے نو مارچ کو ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجا تھا اور چیف جسٹس کو غیر فعال کر دیا گیا تھا۔ غیر فعال کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس میں مس کنڈکٹ ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات لگائے گئے تھے