لاہور‘ پولیس چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

منگل 20 مارچ 2007 11:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 مارچ 2007 ) لاہور میں پولیس چھاپے کے دوران ملزم کی فائرنگ سے تھانہ راوی روڈ کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق انوسٹی گیشن برانچ راوی روڈ تھانے کے اے ایس آئی حاجی حنیف نے اطلاع ملنے پر ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے بادامی باغ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

اس دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس سے اے ایس آئی حاجی حنیف جاں بحق جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :