پاکستانی ٹیم ہفتہ کی شام وطن واپس روانہ ہو گئی

ہفتہ 24 مارچ 2007 18:30

جمیکا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی کپ مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شام چھے بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیان رات چاربجے براستہ لندن وطن واپس روانہ ہورہی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی واپس وطن آرہے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی کے مطابق جمکین پولیس نے تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور آفشللز کو وطن واپسی کی اجازت دیدی ہے تاہم ٹیم فزیوڈیرن لفسن اور ٹرینر مرے اسٹیون سن آنجہانی کوچ کی میت کی وصولی کیلئے ویسٹ انڈیز میں ٹھہریں گے اور آنجہانی کوچ کی میت وصول کرنے کے بعد اسے لیکر کیپ ٹاؤن میں باب وولمر کے اہل خانہ کے پاس لے جائیں گے جہاں پرآنجہانی کوچ کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :