لاہور،پولیس کے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پر چھاپے،سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 25 مارچ 2007 20:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2007ء) لاہور پولیس نے اے آر ڈی کے آج اعلان کردہ احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کے درجن کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ملتان میں پولیس نے اے آر ڈی ملتان ڈویژن کے صدر و سابق وفاقی وزیر مختار اعوان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر اجلاس میں شریک 400 کے قریب رہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے جنرل سیکرٹری خالد بخاری،نائب صدر میاں شاہد،پیپلز پارٹی لاہور کے رہنما چوہدری انور کمبوہ،ملک احتشام الحسن،اعجاز حسین مٹھو،خواجہ عبد الرحمن،جعفر محمود اور ضیاء اللہ بنگش سمیت درجن کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رہلیز کے مطابق ملتان سے گرفتار رہنماؤں میں میں فخر الزمان،صلاح الدین ڈوگر،ملک احمد حسین ڈاہر،خواجہ رضوان عالم،فرحا ن گیلانی،رانا یوسف رضا،خالد حنید لودھی،خورشید احمد خان،مرزا نصیر بیگ،عبد الرؤف لودھی،چوہدری یاسین،راؤ ساجد سمیت دوسرے سینکڑوں پارٹی رہنما شامل ہیں ۔پولیس نے اتوارکی شام مختار اعوان کی رہائشگاہ کے اندر منعقدہ اے آر ڈی کے اجلاس پر مین دروازہ کھول کر اور دیواریں پھلانگ کر قائدین اور کارکنوں پر حملہ کردیا اس موقع پر خواتین کی سے بد تمیزی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :