چین،کوئلے کی کان میں دھماکے سے 27 کان کن ہلاک ، متعدد پھنس کر رہ گئے

جمعرات 29 مارچ 2007 12:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے27 کان کن ہلاک جبکہ متعدد پھنس کر رہ گئے۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز شمالی صوبے میں واقع کوئلے کی کان میں اس وقت پیش آیا جب دھماکے کے وقت کان میں ایک سو چھ کان کن کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کان میں گیس جمع ہو جانے کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 27 کان کن ہلاک جبکہ متعدد کان میں پھنس کر رہ گئے جن کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چین میں گزشتہ دس دنوں میں کانوں میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک50 کے قریب کان کن ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :