چین کے وزیر خارجہ لی ژیانگ کی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات

پیر 2 اپریل 2007 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اپریل۔ 2007ء) چین کے وزیر خارجہ لی ژیانگ نے صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ہے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا چینی وزیر خارجہ نے صدر مشرف کو چین کے صدر ہوجنتاؤ کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا صدر مشرف نے بھی ان کے لیے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک چین دوستی اور بھائی چارہ خطے میں امن ، استحکام ، خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے اور دونوں ممالک کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ومعاشی ترقی میں چین کا کردار اہم ہے اور اس وقت بھی گوادر کی بندرگاہ سمیت کئی منصوبے چین کے تعاون سے چل رہے ہیں اورمکمل ہورہے ہیں انہوں نے چینی وزیر خارجہ کوپاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :