کراچی اسٹاک : انڈیکس 73پوائنٹس کم ،سرمایہ کاری مالیت میں13ارب 10 کروڑ سے زائد کا نقصان

پیر 23 اپریل 2007 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی ، تاہم 100 انڈیکس 12ہزار پوائنٹس کی حد برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ۔ پیر کو مارکیٹ کا آغاز 17 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 12ہزار ایک سو کی حد بھی عبور کرگیا مگر بعد ازاں ای ای سی پی کی جانب سے سی ایف ایس فنائنسنگ کی حد میں اضافہ نہ کرنے کی خبر پر مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا ۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 73پوائنٹس کم ہوکر 12018 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

جس سے سرمایہ کاری مالیت میں 13 ارب 10 کروڑ سے زائد نقصان ہوا ۔ پیر کو مجموعی طور پر 17 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جو پچھلے روز کے مقابلے میں نو کروڑ شیئرز کم ہے ۔مجموعی طور پر 361 حصص کا کاروبار ہوا جس میں 166 کے بھاؤ میں اضافہ ، 164کے بھاؤ میں کمی اور 31کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ پیر کو سب سے زیادہ کاروبار لکی سیمنٹ میں ہوا جس کے شیئر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 99 روپے 20پیسے ہوگئی ۔ بینک الفلاح کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے اضافہ اور ڈی جی خان سیمنٹ کی قیمت میں 4روپے 90پیسے کی کمی ہوئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 141پوائنٹس کم ہوکر 14853 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

متعلقہ عنوان :