چیف جسٹس کی درخواست قابل سماعت نہیں، وفاق کا سپریم کورٹ میں جواب داخل

پیر 23 اپریل 2007 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2007ء) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی آئینی درخواست پر وفاق نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کر دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی آئینی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روز وفاق کی طرف سے ممتاز قانون دان سید شریف الدین پیرزادہ اور ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کی آئینی درخوات کا جواب سپریم کورٹ میں داخل کیا ہے جس میں جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے جمع کروائی گئی 132نکات پر مشتمل پٹیشن میں اٹھائے گئے اعتراضات کا مفصل جواب دیا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات درست نہیں ہیں اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل میں جو کارروائی چل رہی ہے وہ قانون اور آئین کے مطابق ہے ۔

وفاق کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی درخواست قابل سماعت نہیں۔