چیف جسٹس لاہورروانہ،جی ٹی روڈ پہنچنے پر والہانہ استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ راولپنڈی سے وکلاء کی سینکڑوں گاڑیاں چیف جسٹس کے قافلے میں شامل ہو گئیں
ہفتہ 5 مئی 2007 12:46
(جاری ہے)
افتخار محمد چوہدری نے ہاتھ ہلاکر لوگوں کے نعروں کا جواب دیا۔
اس موقع پراعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسی گاڑیاں بھیجی ہیں جن پر جامر لگے ہیں تاکہ نشریات جام کی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ لاہور میں چیف جسٹس افتخار چوہدری کے استقبا ل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، اور ان کے خطاب کیلئے 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، اسلام سے لاہور آتے ہوئے راستے میں آنے والے مختلف شہروں میں استقبالی کیمپ لگا ئے گئے ہیں ، ادھر پنجاب کے ایک سینئر صوبائی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے حکومت نے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ، چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس افتخار محمد چودھری کی لاہور آمد اور لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کے موقع پر پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ پنڈال میں 5 ہزار سے زیادہ وکلاء کے بیٹھنے کی گنجائش بنائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 50 ہزار سے زیادہ افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ وکلاء اور اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں نے جی ٹی روڈ اور پھر لاہور میں چیف جسٹس پاکستان کے والہانہ استقبال کی تیاریاں کی ہیں۔ چیف جسٹس سوہاوہ، گوجرخان، جہلم، کھاریاں، سرائے عالمگیر، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ اور فیروزوالہ میں وکلا ء اور اپنے استقبال کیلئے آنے والے سیاسی کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے۔ گجرات میں چیف جسٹس مختصر قیام کرکے لاہور کی طرف روانہ ہوں گے۔ لاہور کی طرف روانگی کے ساتھ ساتھ وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے جلوس بھی چیف جسٹس کے جلوس میں شامل ہوتے جائیں گے اور فیروزوالہ سے چیف جسٹس پاکستان کو ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں لاہور ہائیکورٹ لایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.