کراچی نجی چینلز براہ راست فائرنگ کے مناظر دکھاتے رہے

ہفتہ 12 مئی 2007 15:05

کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار12 مئی2007 ) نجی ٹی وی چینلز شہر میں متحارب گروپوں کی طرف سے ہونے والی فائرنگ کو براہ راست دکھاتے رہے فائرنگ کرنے والے افراد کی تمام کارروائیاں ٹی وی سکرین پر چلتی رہیں لیکن حکومت کی رٹ بالکل ختم ہوگئی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر نہ پہنچ سکے ٹی وی چینلز نے وہ منظر بھی دکھائے جن میں حکومتی جماعت کے جھنڈوں والی موٹر سائیکل پر سوار نوجوان سر عام فائرنگ کرتے رہے تھے بعض جگہوں پر پولیس کے اہلکاروں کو بھی حکومتی جماعت کے مسلح کارکنوں کے ہمراہ دکھایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :