چیف جسٹس کیس کی سماعت جمعہ کے روز بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

بدھ 23 مئی 2007 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی۔2007ء) سپریم کورٹ کے 13رکنی لارجر بنچ نے حکومت اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکلاء کے باہمی اتفاق رائے سے جمعہ کے دن بھی درخواستوں کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس جمعہ بھی درخواستوں کی سماعت جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

دونوں پارٹیوں نے ہفتہ کے روز بھی سماعت کے لئے درخواست کی جو کہ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے یہ کہہ کر مسترد کر دی کہ پہلے ہی آپ لوگوں کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔