ہنگامی حالات کا نفاذ اور وزیراعظم کی برطرفی غیر آئینی ہے، حماس

جمعہ 15 جون 2007 13:15

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2007ء) حماس نے وزیراعظم اسماعیل حانیہ کی حکومت کی برطرفی اور ہنگامی حالت کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے امریکہ کی سازش قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا کہ صدر محمود عباس نے منتخب وزیر اعظم اسماعیل حانیہ کی حکومت برطرف اور ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ امریکہ اور دیگر عالمی قوتوں کے دباوٴ میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جانب دارانہ اور یک طرفہ ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا ہے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی آئین میں ہنگامی عبوری حکومت کے قیام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس محمود عباس کے ان اقدام کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ صدر محمود عباس غیر ملکیوں کے اشاروں پر فلسطین میں قتل عام کرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :