پاکستانی ٹیم کیلئے ڈیوواٹ مورکی بطور نئے کوچ کی تقرری کا اعلان سوموار تک متوقع

منگل 3 جولائی 2007 13:28

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار03 جولائی 2007 ) پاکستانی ٹیم کیلئے ڈیوواٹ مورکی بطور نئے کوچ کی تقرری کا اعلان سوموار تک متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف انگلینڈ کے دورہ سے کل (بروزجمعرات )وطن واپس پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز چیئرمین لاہورمیں ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں نئے کوچ کی تقرری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

اجلاس میں چیئرمین کو نئے تیار کئے جانیوالے معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائیگا ۔اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی کو 10 جولائی سے کوئٹہ میں لگائے جانیوالے تربیتی کیمپ کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی ۔کوئٹہ کی حالیہ بارشوں کی وجہ سے کیمپ کے انعقاد میں تاخیر یا پھر کیمپ کی کسی دوسری جگہ منتقلی کا فیصلہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :