فلسطین میں مڈٹرم الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ حماس

پیر 16 جولائی 2007 11:30

غزہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی 2007) فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں مڈٹرم الیکشن کرانے کے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی ایسا کرنا غیر آئینی ہے - ایک عربی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار حماس کے ترجمان ابوزہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایل او کی مرکزی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں ہے- وہ مڈٹرم الیکشن کرانے کی مجاز نہیں ہے - انہوں نے کہا کہ ہم کسی کمیٹی کو فلسطینی عوام پر اپنا فیصلہ تھوپنے کی اجازت نہیں دیں گے- انہوں نے الزام لگایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس مڈٹرم الیکشن کرانے کے لئے فضا تیار کررہے ہیں- واضح رہے کہ محمود عباس کے مشیر اطلاعات نبیل عمرو نے بیان دیاتھا کہ پی ایل او کی مرکزی کمیٹی 18جولائی کو اجلاس منعقد کرے گی جس میں فلسطین میں مڈٹرم الیکشن کرانے کے بارے میں غور و خوض کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :