پشاور میں‌ جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں‌ بحق، تین ملزمان بھی ہلاک کردیئے گئے،

جمعہ 31 اگست 2007 14:38

پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) پشاور میں‌ جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں‌ بحق ہوگیا۔ جبکہ تین ملزمان بھی ہلاک کردیئے گئے، ایس ایس پی پشاور طاہر خان نے پولیس لائن پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزم پولیس کومتعد د مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

اور انکے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افرادموسم خان اوراصغر خان کو گرفتار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :