پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں لا ل مسجد آپریشن کے دوران لواحقین کی مدد کیلئے قائم کردہ سنٹر بند کر دیا گیا

جمعرات 6 ستمبر 2007 22:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2007ء) پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں لال مسجد اور جامعہ حفصہ آپریشن کے دوران لواحقین کی مدد کیلئے قائم کردہ انفارمیشن ہیلپ سنٹر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے خلاف آپریشن کے دوران مدرسہ کے طلباء و طالبات کے لواحقین کی مدد کے لئے قائم کردہ انفارمیشن ہیلپ سنٹر ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ ہیلپ ڈیسک آپریشن کے دوران گرفتار شدہ اور جاں بحق ہونے والے طلباء و طالبات کے لواحقین کو اطلاعات فراہم کرنے اور گرفتار شدہ افراد کو ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ مذکورہ سنٹر پر آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے رشتہ داروں کے 72ڈی این ا ے ٹیسٹ لئے گئے جبکہ سینکڑوں طلباء کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے ورثاء کے حوالے بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :