آئندہ چند روزمیں وطن واپس آؤنگی،کلثوم نواز کا اعلان۔تفصیلی خبر

پیر 10 ستمبر 2007 16:06

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2007ء) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی اہلیہ کلئوم نواز نے آئندہ چند روزمیں وطن واپس آنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمر حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مقدر میں جو روشن صبح تھی اس کو تاریکی میں تبدیل کردیا ہے حکومتی ہتھکنڈوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف کی سب سے مقبول شخصیت ہیں انہوں نے کہا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان آمریت کس طرح سے سامنے آرہی ہے ہمارے آمر حکمران قدرتی طورپر خون آشام پراپرٹی ایجنٹ بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پاکستان کے مقدر میں جو روشن صبح کو نوچ کرتاریکی کردیا ہے اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت کردیا کہ نوازشریف واقعی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت شریف سے ڈررہی ہے خوف سے ان کے چہرے پہلے پڑچکے ہیں اور بولتے وقت ان کی زبانیں لڑکھڑارہی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو دشمن کے آگے ہتھیار ڈالتے ہیں اٹھ اٹھ کر ہاتھ ملائے جاتے ہیں اور دشمن ان کو گھاس تک نہیں ڈالتا اور یہ ڈکٹیٹر اپنے ملک کے مقبول ترین لیڈر کو واپس نہیں آنے دیتے کلثوم نواز نے کہا کہ ان کی نواز شریف سے جلا وطنی سے پہلے سیٹلائٹ فون پر بات ہوئی وہ بالکل حوصلے میں ہیں کلثوم نواز نے بتایا کہ جس جہاز میں جہاں نوازشریف واپس آئے اس میں ہمارے خاندان کے دیگر لوگ سوار نہیں تھے شہباز شریف کو انہوں نے زبر دستی ہیتھرو ائیر پورٹ سے واپس بھیج دیا تھا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ساتھ نہ لینے کا فیصلہ انتہائی دانشمندانہ تھا اگر وہ ایسا نہ کرتے تو حکومت کے خلاف ان کا مقدمہ بہتر انداز میں کوئی نہ لڑ سکتا کلثوم نواز نے کہا کہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ سیاست میں دوبارہ نہ آئیں اور گھر میں رہ کر فرض ادا کریں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ چند روز میں پاکستان میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ وہ دیکھتی ہیں کہ انہیں کیسے روکا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :