صومالیہ میں صحافی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

ہفتہ 20 اکتوبر 2007 13:39

موغادیشو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2007) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم افراد نے گزشتہ روز مقامی ریڈیو سٹیشن کے سربراہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا نیشنل ریڈیو سٹیشن کے ڈائریکٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بشیر نوگیری کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔