آخری ون ڈے میں بھی سکور کرکے پاکستان کو فتح دلاؤنگا،محمدیوسف

بدھ 24 اکتوبر 2007 12:29

ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس سے خوشی ہورہی ہے آخری ون ڈے میں بھی سکور کرکے پاکستان کو فتح دلاؤنگا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمدیوسف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور،فیصل آباد کی طرح آخری دونوں ون ڈے میں بہترین کارکردگی سے پاکستان کو فتح دلاؤنگا انہوں نے کہا کہ ملتان کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان ہے یہاں سنچری سکور کرنے کی دشواری نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت سے پہلے فارم میں آنا خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :