سوات میں سید وشریف ایئرپورٹ کے قریب خود کش بم حملہ ،دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق،متعدد پولیس اہلکار زخمی۔ حملے میں سیکورٹی فورسز کا کافی جانی نقصان ہوا ،مقامی طالبان،دعویٰ بے بنیاد ہے ،انچارج سوات میڈیا انفارمیشن سینٹر ۔(تفصیلی خبر)

جمعرات 22 نومبر 2007 20:26

سوات (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 نومبر2007) سوات میں سید وشریف ایئرپورٹ کے قریب خود کش بم حملہ ،دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق،متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سوات کے صدر مقام مینگورہ میں واقع سیدو شریف ائیر پورٹ کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب خودکش بم حملہ کیا گیا ۔ حکومت کو مطلوب مولانا فضل اللہ کے ترجمان سراج الدین نے بتایا کہ خودکش بم حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

جبکہ سوات میڈیا انفارمیشن سینٹر کے انچارج امجد اقبال نے سراج الدین کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار محفوظ رہے۔ بم دھماکے سے پیدا ہونے والی آواز اس قدر زور دار تھی کہ سیدوشریف ائیرپورٹ سے چند کلومیٹر دور واقع مینگورہ شہر میں بھی سْنی گئی۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمان کے مطابق سیدو شریف ہوائی اڈے کی جانب آنے والی ایک گاڑی کو ہوائی اڈے کے قریب ہی واقع فرنٹیر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر رْکنے کے لیے اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے سڑک کے بیچ میں سیمنٹ کے بلاکس کی رکاوٹوں سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود قانون نافذ کرنے والیاداروں کے اہلکاروں نے گاڑی کے ٹائروں پر فائر کرکے اْن کو ناکارہ بنا دیا۔

امجد اقبال کے مطابق اس موقع پرگاڑی میں سوار خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق اس حملے میں دو فوجی جوان جاں بحق اور کچھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔