لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے 4اساتذہ اور 2طالبعلموں کیخلاف ایمرجنسی کیخلاف ریلی نکالنے پر مقدمہ درج

منگل 4 دسمبر 2007 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2007ء) ایمرجنسی کے خلاف مظاہرہ کرنے پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش رئیس سمیت چار اساتذہ اور دو طالبعلموں کے خلاف سولہ ایم پی او کے تحت تھانہ ڈیفنس میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروفیسر عامر سجاد ، اسامہ صدیق اور ڈاکٹر فرحت حق سمیت دو طالبعلم یونورسٹی سے ایمرجنسی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شامل تھے جس میں ایمرجنسی کے نفاذ اور اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی جس پر ان کے خلاف امن و عامہ خراب کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ھے ۔

متعلقہ عنوان :