جنوبی وزیرستان ، نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی دیرسکاوٴٹس فورس کے4 اہلکار اغواء

منگل 1 جنوری 2008 19:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2008ء) جنوبی وزیرستان میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نامعلوم افراد نے دیرسکاوٴٹس فورس کے چار اہلکاروں کو تحصیل لدھا کے علاقے سے اغواء کر لیا ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منگل کو تحصیل لدھا میں دیر سکاوٴٹس فورس کے چار اہلکار قلعہ کے قریب ایک چیک پوسٹ سے پیدل سکاوٴٹس قلعہ لدھا آ رہے تھے کہ ایک پہاڑی نالے میں مسلح نقاب پوشوں نے ان پر حملہ کیا اور چاروں اہلکاروں کو اغواء کر کے نامعوم مقام پر منتقل ہوگئے۔

حکام کے مطابق اہلکاروں کے اغواء کے بعد سکیورٹی فورس نے جوابی کارروائی میں توپخانے کا بھی استعمال کیا ۔حکام کے مطابق دیر سکاوٴٹس فورس کے چاروں اہلکار وردی میں تھے جن کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ مقامی انتظامیہ کے تلاشی کے عمل میں تاحال کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ اس واقعہ کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :