اسرائیل کی جانب سےغزہ کو ایندھن،ادویات اور خوراک کی فراہمی مسئلہ کا حل نہٰیں ۔حماس

منگل 22 جنوری 2008 11:31

حماس (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22 جنوری 2008) اسرائیل نے عالمی احتجاج کے بعد غزہ کو ایندھن،ادویات اور خوراک کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام مسائل کا حل نہیں ہے ۔حماس کے رہنما سمیع ابو زہری نے غزہ سے عالمی خبر رساں ادارے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا اصل مسئلہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد پابندیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حماس رفع کی سرحد مکمل طور پر کھلنے تک مزاحمت جاری رکھے گی ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کے اعلان کے بعد یورپی یونین کے تحت آج غزہ کو ایک ہفتے کے ایندھن کی فراہمی شروع کر دی جائے گی ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد پابندی صرف ایک دن کے لئے ختم کی جارہی ہے ۔ اسرائیل نے اتوار کو غزہ کو ایندھن کی فراہمی روک دی تھی جس کی وجہ سے غزہ مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا تھا

متعلقہ عنوان :