آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات کرلئے ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن

بدھ 13 فروری 2008 19:47

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 فروری2008 ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات آزادانہ منصفانہ اور پرامن ماحول میں منعقد کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے میڈیا کو بتایا کہ تمام انتخابی موادمتعلقہ حلقوں میں پہنچادیاگیا ہے اور انتخابی فہرستیں اور پولنگ اسٹیشنوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں ملک بھر میں پولیس کے ساتھ رینجرزفرنٹیر کور اور فرنٹیر کانسٹیبلری کی خدمات صوبائی حکومتوں کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ پاک آرمی کی تعیناتی بھی15فروری تک مکمل کرلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :