عوام جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ہر صورت ووٹ پول کریں،الیکشن کمیشن کی اپیل

اتوار 17 فروری 2008 14:37

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17 فروری2008 ) الیکشن کمیش آف پاکستاننے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملکمیں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے پیرکوہر صورت ووٹ پول کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن جائیں۔

(جاری ہے)

کنورمحمد دلشاد نےنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنیفرائض سرانجام دیے ہیں اور الیکشن کمیشن کی پوری فورس ملک میں انتخابات کے حوالے سے فرائض سرانجام دینے کے لیے میدان میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ قوم کا فرض ہے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور اپنی پسند یا ناپسند کااظہار کریں تاکہ ملک کے اندر صحیحجمہوری اقدام قائم ہو اور معاشرے صحیح سمت کی طرف رواں دواں ہوجائے باقاعدگیوں کی اشکایات کا ذکر کرتے ہوئے کنور دلشادنے کہاکہ شکایات ختم ہوچکی ہیں اور تمام شکایتوں کا ازالہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پولنگ ڈے کے لیے ایک بڑا بڑا کمپلین سیل قائم کیا گیا ہیتاکہ شکایتوں کو ختم کیا جاسکے پرانی شکایتوں کی پوری تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے تاکہ کسی شخص کو بھی اگر شک ہو تو وہ خود دیکھ سکیں پوسٹل بیلٹ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کی تیاری قانون کی ذمہ داری ہوتی ہیہر کانسٹیویشن کیپانچ ہزار پیپرچھپتے ہیں اور یہ قانون میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 32 لاکھ سرکاری عملہ موجود ہیں جس کے لیے اتنی بڑی تعداد میں پوسٹل بیلٹ تیار کیے گئے ہیں کنور دلشاد نے کہا کہ پولنگ ڈے کے دن پولنگ کے اختتام پر پانچ بجے تک کے بعد ریٹرننگ آفیسر اپنے تمام پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ مرتب کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فیکس کرینگے اور پریذائیڈنگ آفیسر رزلٹ کی فوٹو کاپی انتخابی امیدواروں کو دے گا اور ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریگا نجی ٹی وی کی نشریات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی کی نشریات کامعاملہ پیمرا حکام کی ذمہ داری ہے اس لیے اس کے بارے میں ان سے بات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :