الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ایک برس پہلے ہی تیار کرلیا گیاتھا ، امیرجماعت اسلامی قاضی حسین

اتوار 17 فروری 2008 17:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری۔2008ء) امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ایک برس پہلے ہی تیار کرلیا گیاتھا ۔موجودہ ماحول اسی منصوبے پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے ۔وہ لاہور میں صوبے کی مختلف ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں جماعت اسلامی پنجاب کی جانب سے تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد نے مطالبہ کیاکہ اسیر و نظر بند جج صاحبان اور وکلاء رہنماوٴں کو فوری طورپررہاکیاجائے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب لوگ ووٹ ڈالنے نہیں جائیں گے تو دھاندلی کے ذریعے دس فیصد کو پچاس فیصد کرنا آسان ہوجائے گا۔ قاضی حسین احمد نے چیف آف آرمی ا سٹاف سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ فوج کو سیاست سے الگ کرنا چاہتے ہیں تو نیشنل سکیورٹی کونسل سے دستبرداری کا اعلان کردیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے موقع پر اے پی ڈی ایم تمام اضلاع میں بائیکاٹ کیمپ لگائے گی