پشاورمیں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 22افراد گرفتار

پیر 18 فروری 2008 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2008ء) پشاورپولیس نے عام انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 22افراد کوگرفتارکرلیاہے ان افراد پر انتخابی عمل کوسبوتاژکرنے اوراسلحہ رکھنے کاالزام ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاورکے مختلف تھانوں کی حدود سے 22افراد کوگرفتارکیا جاچکا ہے ان افراد میں سیاسی کارکنان اور امیدواروں کے گن مین کے علاوہ مشکوک افرادبھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے عام انتخابات کے موقع پر دفعہ 144نافذ کی تھی جس کی روشنی میں اسلحہ کی نمائش پرپابندی عائد کی گئی تھی ۔اس سلسلے میں جب سی سی پی او پشاور تنویر الحق سپرا سے رابطہ کیاگیا توانہوں نے مسلح افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ۔انھوں نے بتایا کہ مسلح افراد کے قبضے سے کلاشنکوفیں ،پستول اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔شہر میں مسلح افراد کی موجودگی اور گرفتاریوں کے باوجود امن و امن کی مجموعی صورتحال بہتررہی اور کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔