بھارتی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئی، کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں‌برطانیہ کے ہاتھوں دوصفر سے شکست

پیر 10 مارچ 2008 12:22

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ۔2008ء) برطانیہ نے اولمپکس ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں‌بھارت کو دو صفر سے شکست دیگر کوالیفائی کرلیا ہے۔۔جبکہ بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئی ہے۔ چلی کے شہر سان ڈیاگو میں‌کھیلے گئے میچ میں برطانوی ٹيم نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے پانچویں‌منٹ میں‌ہی بیری مڈلٹن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر ایک کی برتری دلادی۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تاہم انہیں‌کوئی کامیابی نہیں‌مل سکی۔ کھیل کے گیارہویں منٹ میں‌برطانیہ رچرڈ مینٹل نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ دوسرے ہاف میں‌بھارت کی ٹیم کو گول کرنے کے بعض مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھاسکی۔ بھارتی ٹیم نے انیس سو اٹھائیس میں‌ اولمپکس مقابلوں‌میں حصہ لیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ان مقابلوں‌کا حصہ نہیں‌ہوگی۔ بھارتی ہاکی ٹیم کو آٹھ مرتبہ اولمپکس ٹائٹل حاصل کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :