وسیم سجاد اور رضا ربانی نے سینٹ میں اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا

اتوار 23 مارچ 2008 12:32

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23 مارچ 2008 ) سینٹ میں قائد ایوان وسیم سجاد اور قائد حزب اختلاف سینیٹر رضا ربانی نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے-وسیم سجاد نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ حکومت تبدیل ہو رہی ہے اس لیے وہ آنے والے وزیراعظم کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ جس کو چاہیں قائد ایوان نامزد کریں-دریں اثناء سینیٹر رضا ربانی نے بھی استعفی دیا ہے جس کے بعد اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ رضا ربانی کو سینٹ میں نیا قائد ایوان نامزد کیا جائے گا-واضح رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی‘مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کو سینٹ میں اکثریت حاصل ہو چکی ہے اور ان پارٹیوں کے رہنماء اس امکان کا اظہار کررہے ہیں کہ انہیں جلد ہی قومی اسمبلی کی طرح سینٹ میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :