مذہبی امور اور صحت سمیت کئی وزارتیں تاحال وزراء سے محروم، دوسرے میں مرحلے میں حلف کا امکان

پیر 31 مارچ 2008 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2008ء) چوبیس رکنی وفاقی کابینہ کی حلف بر داری اور قلمدانوں کی تقسیم کے بعد مذہبی امور اور صحت سمیت کئی وزارتیں تاحال خالی ہیں اور جب تک ان کے وزیر مقرر نہیں ہوتے ان وزارتوں کا چارج وزیراعظم کے پاس ہوگا ۔

(جاری ہے)

جن وزارتوں کے قلمدان کسی کو نہیں سونپے گئے ہیں ان میں ترقی و خواتین، صنعت و پیداوار، بین الصوبائی رابطہ، سیاحت اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وزارتیں شامل ہیں ۔ توقع ہے ان وزارتوں کیلئے وزیر دوسرے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں جہانگیر ترین کو صنعت و پیداوار کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات کا بھی وزیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ ایک وزیر سیاسی امور کے نام سے بھی کابینہ میں شامل تھا ۔

متعلقہ عنوان :