وزیر اعلی سندھ کی مزار قائد پر حاضری،صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ، قائم علی شاہ

منگل 8 اپریل 2008 15:14

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2008ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے سے بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مزار قائد پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے تیارکردہ منشور کی ہر شق پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہتر حکمرانی کی روایت قائم کرتے ہوئے صوبے کو مسائل سے نکال لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :