ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ،سپریم کو رٹ کے فیصلے کے مطابق بی اے شرط لاگو نہیں ہو گی،سیکریٹری الیکشن کمیشن

بدھ 23 اپریل 2008 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اپریل۔2008ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کہا ہے کہ ہم نے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں سپریم کو رٹ کے فیصلے کے مطابق ضمنی انتخابات میں بی اے شرط لاگو نہیں ہو گی۔ عام انتخابات عالمی معیار کے مطابق ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں یورپی یونین کے مبصرین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ہم نے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کو رٹ کے فیصلے کے مطابق ضمنی انتخابات میں بی اے شرط لاگو نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 18فروری 2008کو ہونے والے انتخابات میں 2ہزار 500انٹر نیشنل اور 20ہزار مقامی مبصرین کو سہولیات دیں تھیں اس کے علاوہ میڈیا نے بھی انتخابات میں ابہت اہم کردار اد کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی عالمی سطح پر مجموعی طور پر رپورٹیں بہتر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے انتخابات اب عالمی معیار کے مطابق ہوئے ہیں سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عالمی مبصرین کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں انتخابات کو عالمی معیار کے مطابق کرنے کیے میر ی سربراہی میں انتخابی اصلاحاتی کمیٹی بنائی گئی ہے یہ کمیٹی الیکشن کے تمام قوائد و ضوابط کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات چیف الیکشن کمیشنرکو پیش کر ے گی یہ کمیٹی 4ججز پر مشتمل ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے الیکشن رولز اور تمام آرٹیکل کا ازسر نو جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ الیکشن رولز میں ترمیم کے لیے ہم دیگر ممالک کے الیکشن قوانین کا جائزہ بھی لیں گے خصوصاً بھارت کے الیکشن نظام کا جائزہ لیں گے ۔لیکن ہم پاکستان کے زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلاحات لائیں گے ۔یورپی یونین کی جانب سے کراچی میں ہونے والی دھاندلیوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا آسان کام ہے لیکن کام کر نا مشکل کام ہے ہم اگر دیگر ممالک میں جائیں تو ہم بھی کئی خامیاں نکال سکتے ہیں سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عالمی مبصرین کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں انتخابات کو عالمی معیار کے مطابق کرنے کیے میر ی سربراہی میں انتخابی اصلاحاتی کمیٹی بنائی گئی ہے یہ کمیٹی الیکشن کے تمام قوائد و ضوابط کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات چیف الیکشن کمیشنرکو پیش کر ے گی یہ کمیٹی 4ججز پر مشتمل ہو گی

متعلقہ عنوان :