بھارت میں 2010ء تک دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا

جمعہ 25 اپریل 2008 15:32

پیرس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25اپریل 2008 ) بھارت میں 2010ءتک دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا، جس سے شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ حالیہ طبی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2010ءتک امراض قلب کے مریضوں کی 60 فیصد تعداد کا تعلق بھارت سے ہو گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خاص کر غریب لوگوں میں امراض قلب کے باعث اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

2001ءمیں دنیا میں تقریباً 71 لاکھ افراد دل کی بیماریوں سے ہلاک ہوئے، جن میں 80 فیصد اموات ترقی پذیر ممالک سے تھیں۔ دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب سگریٹ نوشی، اعصابی تناﺅ، غربت اور بروقت علاج کا فقدان ہے۔ بھارت میں عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے علاج معالجے کی سہولتوں کی قلت ہے اور اکثر ہسپتالوں میں ایمبولینس کی سہولت بھی موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :