ساہیوال میں کالے یرقان سے چارافراد ہلاک۔ہسپتالوں میں انجکشن ختم ہونے کے باعث1255مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق

منگل 20 مئی 2008 15:58

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین20مئی2008 ) ضلع ساہیوال میں کالے یرقان سے چار افراد ہلاک چار کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ساہیوال میں کالے یرقان کے انجکشن ختم ہوگئے 1255 رجسٹرڈ مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے حکومت سے مداخلت کی اپیل کی انجکشن فراہم کیے جائیں تفصیلات کے مطابق کالے یرقان کامرض شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث اللہ بخش، نوازش ،سرفراز وغیرہ کالے یرقا کے مریض دم توڑ گئے جبکہ چار کی ہسپتال میں حالت نازک ہے ہسپتال میں کالے یرقان کے انجکشن ختم ہوئے سات ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے کالے یرقان کے مریض اور ان کے ورثاء سخت پریشان ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں کالے یرقان کے مریضوں کیلئے 1255 افراد کی رجسٹریشن علاقے کیلئے کی گئی لیکن انجکشن نہ ہونے کے سبب علاج نہیں ہوسکا 1255 مریض زندگی اور موت کی کش مکش میں مبتلا ہیں ہسپتال کی انتظامیہ مہنگے انجکشن بعض کمپنیوں سے مک مکا کرکے مریضوں پر زبردستی ٹھونسے جاتے ہیں اورزبردستی مہنگی ان فراچائز کمپنیوں انجکشن لینے پرمجبور کیا جاتا ہے مریضوں کے ورثاء نے حکومت سے انجکشن فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :