صدرمملکت سے اختیارات واپس لے لئے جائیں گے ،عدلیہ کو دو نومبر کی پوزیشن پر بحال کیا جائے گا، رضا ربانی

منگل 27 مئی 2008 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2008ء) سینٹ میں قائد ایوان میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت صدر سے اختیارات واپس لے کر پارلیمنٹ کی بالادستی چاہتی ہے جس کیلئے آئینی ترامیم لائی جارہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھاون ٹوبی کا خاتمہ ضروری ہے ، فرد واحد کے ہاتھوں میں پارلیمنٹ کا مستقبل نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ دو نومبر کی پوزیشن پر بحال ہوگی۔ رضا ربانی نے کہا کہ کسی کو بھی ملک کے داخلی معاملات پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :