منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی میں گرفتار ہونیوالے پاکستانی باؤلر محمد آصف رہا ئی کے بعد لاہور پہنچ گئے ،سینکڑوں شائقین ،انکے کوچ معین پرویز چشتی اور دیگر نے استقبال کیا ،رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، کوئی ممنوعہ شے بر آمد نہیں ہوئی، لاہور ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 20 جون 2008 14:49
(جاری ہے)
لاہور ائر پورٹ پہنچنے پر محمد آصف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہاکہ ان کے پاس سے کوئی ممنوعہ شے برآمد نہیں ہوئی ، اور ان کے سارے ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔
محمد آصف نے کہاکہ وطن واپسی پر اللہ کاشکر گزار ہوں،پی سی بی کے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ دبئی میں ہونے والے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے تھے اس سے قبل آئی پی ایل سے قبل ہونے والے ٹیسٹ بھی کلیئر آئے تھے،دبئی ایئر پورٹ پر میرے پاس سے برآمد ہونے والی دوا کو ایئر پورٹ حکام نے منشیات سمجھ کر مجھے گرفتار کیا۔ تحقیقات کے دوران کچھ ثابت نہیں ہوا اب مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے۔لاہور اےئرپورٹ پر آصف لاوٴنج سے باہر آئے تو میڈیا کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام ندیم اکرم اوراحسن حمید نے محمد آصف کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت کی مداخلت پر پبلک پر اسکیوٹر محمد النعیمی نے ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی بناء پر محمد آصف کے خلاف تمام الزامات ختم کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی رپور ٹ میں محمد آصف پر الزام ثابت ہوئے تو پی سی بی فاسٹ باؤلر کے خلاف کارروائی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی مداخلت پر دوبئی کے پبلک پراسیکیوٹر نے ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی بناء پر محمد آصف کیخلاف الزامات واپس لیئے محمد آصف جو کہ 20روز قبل بھارت سے انڈین پریمئر لیگ کھیل کر دوبئی گئے تھے کہ انکے پرس سے اعشارہ دو گرام افیون برآمد ہونے کے الزام پر انھیں حراست میں لیکر ایئرپورٹ کے ڈیٹینشن سینٹر پر بھیج دیا گیا تھا ۔متحدہ عرب امارات کے اٹارٹی جنرل کے مصروف ہونے کی بناء پر محمد آصف کا کیس التواء کا شکار رہا اور آصف کو 20تک زیر حراست رہنا پڑا ۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا منصور سہیل نے امریکہ سے فون پر بتایا کہ ابھی تک ہمیں متحدہ عرب امارات کی طرف سے محمد آصف کی رہائی کی دستاویزات نہیں ملیں جیسے ہی دستاویزات ملیں گی پی سی بی محمد آصف کیخلاف فوری طور پر انکوائری کروائے گا۔ انھوں نے کہاکہ ہم دوبئی کے حکام کے اس فیصلہ کو خوش آمدید کہتے ہیں انھیں ٹھوس ثبوت نہ ہونے پر رہا کیا گیا زیر حراست محمد آصف کی آزمائش ختم ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم دوبئی پولیس اور دوبئی کے دیگر حکام کا تما م معاملہ کو پروفیشنل انداز سے چلانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں ،دوبئی میں محمد آصف کے تمام ڈرگ ٹیسٹ کلیئر تھے ۔محمد آصف نے لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کا شکر گزا ہوں کہ میں صحیح سلامت اپنے ملک واپس آیا ہوں میں پی سی بی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارت خانہ کو میری مدد کرنے پر شکر گزار ہوں ،سفارت خانہ کے عہدیدار احسان اللہ نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ۔انھوں نے کہاکہ میرے پاس کوئی ڈرگ یا کوئی ممنوء چیز نہ تھی میرے وہاں ڈرگ ٹیسٹ کلیئر تھے جبکہ انڈین پریمئر لیگ کے دوران ہونیوالے میرے دو ڈرگ ٹیسٹ بھی کلیئر تھے اگروہ کلیئر نہ ہوتے تو آئی سی سی مجھ پر پابندی لگا چکی ہوتی ۔انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر ایچ آر ندیم اکرم کے دوبئی پہنچنے پر میری حوصلہ افزائی ہوئی ،دوبئی کی اتھارٹی نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا ۔محمد آصف نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ میں بالکل بے گناہ تھا اس لئے مجھ پر اللہ کی رحمت تھی ،اپنے وطن کی عزت اپنی جان سے بھی زیادہ پیاری ہے میں کبھی بھی ایسا کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتا جس سے میرے وطن پر کوئی انگلی اٹھائے ۔انھوں نے کہاکہ اس مشکل موقع پر میرے ہم وطنوں نے مجھے جتنی محبت دی ہے اسے میں ساری زندگی فراموش نہیں کروں گا ۔کرکٹ میرا اوڑھنا بچھونا ہے میں جلد ہی کرکٹ کی دنیا میں واپس آؤں گا ۔انھوں نے کہاکہ میں بالکل بے گناہ تھا اسلئے مجھے کسی قسم کی کوئی شرمندگی نہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.