بھارت  شر پسندوں نے مسجد شہید کر دی  علاقے میں حالات شدیدکشیدہ ہوگئے

مسجد کو فوری طورپر اپنی جگہ تعمیر کیاجائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے  مسلمانوں کا مطالبہ

جمعرات 26 جون 2008 13:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26جون 2008ء) بھارتی علاقے ناندیڑ میں شر پسندوں نے ایک مسجد شہید کر دی جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ مسلمانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کو فوری طورپر اپنی جگہ تعمیر کیا جائے اورملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ناندیڑ سے تقریبا بیس کلو میٹر دور واقع کلمبر گاؤں کے مسلمانوں نے زمین حاصل کر کے وہاں پر عبادت کیلئے مسجد بنائی تھی اور مسجد سے متصل جگہ کو قبرستان کیلئے مختص کیاگیا تھا ایک طریل عرصے سے مسلمان اس مسجد میں عبادت کرتے تھے اور وفات پانے والے افراد تدفین قبرستان میں کرتے تھے گاؤں میں مسجد اور قبرستان کے قیام پرمقامی غیر مسلموں ن ے اعتراض کیا اسی دوران گاؤں میں ایک مسلم خاتون کا انتقال ہوگیا جسے دفن کر نے کیلئے قبرستان میں لے جایا گیا لیکن شر پسندوں نے تدفین کے عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کی اور یہ کہہ کر تدفین رکوا دی کہ جس طرح ہندوؤں کا شمسان گھاٹ گاؤں کے باہر ہے اسی طرح قبرستان بھی گاؤں کے باہر بنایا جائے اس بات پر دونوں فرقوں میں زور دار بحث ہوئی اورشر پسندوں نے اطراف سے درجنوں کارکنوں کو بلوا کر مسجد کو شہید کر دیا گاؤں کے مسلمان تعداد کے اعتبار سے کم ہونے کے سب مسجد کی شہادت کو روک نہیں سکے اور اب اس معاملے کی وجہ سے گاؤں میں کافی کشیدگی پھیل گئی ہے مسجد کے امام نے بتایا کہ مقامی مسلمانوں کا شر پسندوں کے ذریعے استحصال کیا جارہاہے اور شر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اسی کے تحت ہی مسجد کو شہید کیا گیا ہے مسلمانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کو فوری طورپر اپنی جگہ پر تعمیر کیا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :