پاک بھارت کر کٹ میچ ‘سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات

جمعرات 26 جون 2008 18:04

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26جون2008 ) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ‘کراچی کے سی سی پی او سلطان صلاح الدین بابر خٹک کا کہناتھا کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر ساڑھے تین ہزار پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائیں گئی ہیں جومکمل تلاشی کے بعد تماشائیوں کو سٹیڈیم کے اندر اور باہر داخل ہونے دیتے تھے جبکہ سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سامان کو چیک کرنے کیلئے سکیننگ سسٹم لگایا ہو تھا سٹیڈیم ایشیا کپ سے پہلے پاکستان رینجرز کے کنٹرول میں تھا لیکن ایشیا کپ شروع ہونے سے ایک رات پہلے اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا اور پاکستان رینجرز نے سٹیڈیم کے باہر کنٹرول سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سپیشل برانچ پنجاب سید عابد قادری نے بھی سٹیڈیم کی سیکورٹی کے انتظامات کے بارے میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ٹیموں کو جو سیکورٹی مہیا کی گئی ہے وہ کسی ملک کے سربراہ مملکت کو مہیا کی جانے والی سیکورٹی کی طرح کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :