شاہ محمود قریشی بینظیر قتل تحقیقات کے لئے بات چیت کے لئے نیویارک پہنچ گئے

بدھ 9 جولائی 2008 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی۔2008ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ سےبینظیربھٹو قتل کی تحقیقات کے لیے دی جانے والی درخواست پر بات چیت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں درخواست پر ہونے والی پیش رفت پر بات کریں گے۔اور تحقیقات کے سلسلے میں راہ ہموار کرنے کی غرض سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ خارجہ گیارہ جولائی کو واشنگٹن کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ اپنی امریکی ہم منصب کونڈالیزا رائس، اراکین کانگرس، سینئر امریکی اہلکاروں اور پاکستانی برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔